قومی اسمبلی اجلاس ،حکومت کو ارکان کی عدم دلچسپی سے کورم کی نشاندہی پر خفت کاسامنا

ہفتہ 18 جون 2016 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) قومی اسمبلی میں وفاقی وزراء اور حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی کے باعث پہلی بارانتہائی اہم بجٹ اجلاس میں مسلسل تیسرے روز اور مجموعی طور پر رواں بجٹ اجلاس میں 9ویں بار کورم پورا نہ ہونے کی وجہ حکومت کو خفت و شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی ،کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ایوان زیریں کی کارروائی 38منٹ معطل رہی ۔

ہفتہ کو سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 7منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس میں تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول کی ادائیگی کے بعد سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی کارروائی کا آغاز کیا تو تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر سپیکر ایاز صادق نے گنتی کے بعد کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی معطل کردی،کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی ،37منٹ تک معطل رہی،واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 3جون کو شروع ہوا تھا جبکہ بجٹ پر عام بحث کا آغاز 6جون بروز پیر ہوا،بجٹ اجلاس میں اب تک 13دن اجلاس ہوا جس میں حکومتی ارکان اور وزرا کی عدم دلچسپی کے باعث حکومت کو 9بار کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے خفت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ اجلاس میں 12دن اجلاس ہوئے جن میں سے 8بار کو رام پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی معطل رہی،بجٹ اجلاس کے دوران ایک دن میں 2بار بھی کورم کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر سپیکر ایاز صادق نے کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی معطل کرنے کی۔بجائے اجلاس اگلے روز تک ملتوی کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :