کراچی:رضویہ سوسائٹی سے 3مبینہ دہشت گردگرفتار

ہفتہ 18 جون 2016 15:05

کر اچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جون۔2016ء)کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی سے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتارکرلیے گئے، ملزمان دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے جبکہ گلستان جوہر میں رینجرز نے کارروائی کرکے3 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ماڈل کالونی ، اورنگی ٹاؤن، نیو ٹاؤن اور لیاری سے بھی11ملزمان پکڑے لیے گئے۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے رینجرز نے 3 ملزمان جبکہ رضویہ سوسائٹی سے پولیس نے 3 دہشت گرد اور دیگر علاقوں سے 17 ملزمان گرفتار کر لیے۔

رضویہ پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ ناظم آباد ندی کے قریب کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر کے 3ملزمان عبدالسمیع خان، غلام رسول اور محمد اختر کو گرفتار کرکے ہینڈ گرنیڈ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ملزمان سے مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

گلستان جوہر بلاک 19 میں رینجرز کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران رہائشی فلیٹس کا محاصرہ کرکے تلاشی لی گئی جس کے دوران 3 مشتبہ ملزمان گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتیہوئے 6 ملزمان ڈیفنس کے ایک ریسٹورنٹ پر چھاپا مار کر شیشے کا استعمال کرنے والے 8 ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔نیو ٹاؤن اور لیاری کلا کوٹ اور بلدیہ ٹاؤن سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کیے