اکشے کمارکی ”ہاؤس فل تھری“ 100کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب

ہفتہ 18 جون 2016 13:50

اکشے کمارکی ”ہاؤس فل تھری“ 100کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) بولی ووڈ سٹار اکشے کمار کی حال ہی میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم ”ہاوٴس فل 3“ 100 کروڑ سے زائد کابزنس کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ”ہاؤس فل تھری“رواں سالکی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔علا وہ ازیں فلم نے بھارت میں 2 ہفتوں کے دوران 103 کروڑ اور دنیا بھر میں 30 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 138 کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔واضح رہے ”ہاوٴس فل 3“ میں اداکار اکشے کمار، ابھیشیک بچن ، رتیش دیش مکھ، جیکولین فرنینڈز، نرگس فخری اور لیزا ہیڈن نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں