فلم باغبان میں کام کرنا میرے کیرئیر کی بڑی غلطی تھی، امن ورما

ہفتہ 18 جون 2016 13:45

فلم باغبان میں کام کرنا میرے کیرئیر کی بڑی غلطی تھی، امن ورما

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) ٹی وی سے فلم نگری کا راستہ اختیار کرنے والے امن ورما کو ورسٹائل مانا جاتا ہے، انھوں نے چھوٹی اسکرین پر خود کو منوانے کے بعد مختلف کرداروں کے ذریعے فلم بینوں کی توجہ بھی حاصل کی۔باصلاحیت اداکار امن ورما کی بہترین فلموں میں سنھگرش ، باغبان شامل ہیں، لیکن امن ورما کا کہنا ہے کہ فلم باغبان میں کام کرنا انکی کیریئر کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

(جاری ہے)

امن ورما کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ فلم باغبان میں کام بہت بڑی غلطی تھی،ابتدائی طور پر یہ کردار کو کسی اور کو کرنا تھا لیکن پھر مجھے کاسٹ کیا گیا۔ اس میں میرا کردار ایک ایسے آدمی کا تھا، جو ایک بیٹی کا باپ ہے، فلم باغبان 2003 میں آئی اس وقت میں اکتیس سال کا تھا اور میں ریمی سین کے باپ کا کردار ادا کررہا تھا۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں اس بات سے انکار نہیں کرسکتا کہ میں روی چوپڑا کے قریب تھا، میں نے روی کے ساتھ بہت پروجیکٹس پر کام کیا لیکن فلم باغبان کا حصہ بننے کے بعد لوگ سوچنے لگے کہ میں ایک سمجھدار آدمی ہوں اور مجھے باپ کے کردار ملنے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :