سٹیج ڈرامہ ”مناچوک “اپنے منفرد موضوع کے باعث عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

ہفتہ 18 جون 2016 13:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء )الحمرا ہال نمبر 2کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”مناچوک “اپنے منفرد موضوع کے باعث عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر منیر راج نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ غیر روایتی ڈرامہ ہے جس میں ایک خاندان کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے مذکورہ خاندان کا نوجوان بیٹا نشے کا شکار ہو جاتا جس کے باعث پورا خاندان تباہی کا شکار ہو جاتا بنیادی طور پر یہ ڈرامہ لوگوں میں نشے اور منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنے کیلئے ایک کوشش ہے جسکو عوامی پذیرائی مل رہی ہے رمضان المبارک کے باوجود ڈرامے کے تمام شو پیک جارہے ہیں۔