الحساء: طہارت خانے صاف رکھنے والے گیس اسٹیشن کو ہی لائسنس کا اجراء کیا جائے گا: میونسپل کونسل

ہفتہ 18 جون 2016 13:25

الحساء: طہارت خانے صاف رکھنے والے گیس اسٹیشن کو ہی لائسنس کا اجراء کیا ..

الحساء:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جون 2016ء) : الحساء میونسپل کونسل نے کہا ہے کہ اب گیس اسٹیشنوں کو لائسنس کا اجراء یا تجدید اس وقت ہی ہوگی جب ان گیس اسٹیشنوں کے طہارت خانے بالکل صاف ہو ں گے۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس کے دوران شہریوں کی طرف سے گیس اسٹیشنوں کے طہارت خانوں میں کندگی کی شکایات کے بعد ایسی تجاویز آئیں تھیں۔

(جاری ہے)

متعدد افراد نے شکایت کی تھی کہ گیس اسٹیشنوں کے طہارت خانے اکثر گندے ہی پائے جاتے ہیں۔

اجلاس میں گیس اسٹیشنوں کے طہارتخانوں کو ہنگامی بنیادوں پر صاف اور بہتر کرنے کے لیئے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا تھا۔ جس میں گیس اسٹیشنوں کو لائسنس جاری کرنے سے پہلے ان کے تمام طہارت خانوں کی صفائی کے کاغذی ثبوت پیش کرنا لازمی ہو گا۔ اورمیونسپل کونسل کی ٹیم کی رپورٹ کے بعد ہی گیس اسٹیشن کے لیئے لائسنس جاری کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :