شارجہ: نجی سکول کی انتظامیہ نے سکول فیس ادا نہ کرنے والے بچوں کو گھر جانے سے روک دیا

ہفتہ 18 جون 2016 13:04

شارجہ: نجی سکول کی انتظامیہ نے سکول فیس ادا نہ کرنے والے بچوں کو گھر ..

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جون 2016ء): شارجہ کے ایک نجی سکول کی انتطامیہ کے نارواسلوک پر والدین نے شکایت درج کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی سکول انتظامیہ نے سکول کے ماہانہ واجبات ادا نہ کروانے والے بچوں کو گھر جانے سے روک دیا تھا ۔ والدین نے سکول انتظامیہ کے اس رویئے کو غیر مناسب قرار دیا ہے۔ تا ہم سکول انتظامیہ کی طرف سے بیا ن جاری کیا گیا ہے کہ انہوں نے بچوں کو واجبات نہ ادا کرنے کی غر ض سے نہیں روکا تھا بلکہ بچوں کو ان کے والدین کے آنے تک ہی کلاس رومزمیں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس کے بعد والدین کو کہا گیا تھا کہ وہ اکاونٹ ڈپارٹمنٹ سے اپنے واجبات کلیر کروائیں۔ سکول انتظامیہ کاکہنا ہے کہ فیسوں کی مد میں ابھی تک والدین کی طرف سے دس لاکھ درہم کے واجبا ت ادا کرنے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک شخص نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو سکول سے لینے گیا تو اساتذہ کرام نے کہا کہ پہلے آپ اکاونٹ ڈپارٹمنٹ میں اپنے تین بچوں کی فیس ادا کر کے آئیں۔ اس نے کہا کہ اس کے بچے اس ادارے میں کئی سالوں سے پڑھ رہے ہیں ۔

سکول انتظامیہ کا رویہ بالکل غیر مناسب تھا۔ایک اور شخص نے کہا کہ سکول انتظامیہ نے بچوں کو یرغمال بنا کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ جبکہ سکول ہیڈمسٹریس کا کہنا تھا کہ والدین سے فیس کا تقاضا کرنا ان کا حق ہے۔ کیونکہ انہوں نے بھی اپنے اخراجات اور اساتذہ کی تنخواہیں دینا ہوتی ہیں۔ شارجہ ایجوکیشن زون کے اہلکار نے کہا کہ ہم نے تمام سکولوں کی انتظامیہ کو بچوں سے براہ راست سکول فیسوں کے بارے میں بات کرنے سے منع کیا تھا. ایسے کئی معاملات میں سکولوں کو شو کاز نوٹس بھجے گئے ہیں. ا س معاملے میں بھی سکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھیجا جائے گا.جبکہ آرٹیکل52 کے تحت کوئی سکول بھی بچوں کو کسی بھی وجہ سےگھر جانے سے نہیں روک سکتا.