اداکار رتیش دیش مکھ اور جنیلیا نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام رکھ لیا

ہفتہ 18 جون 2016 12:50

اداکار رتیش دیش مکھ اور جنیلیا نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام رکھ لیا

ممبئی۔ 18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء) بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ اور جنیلیا ڈی سوزا نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام رکھ دیا۔ان کے ہاں گذشتہ ماہ دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ان کا پہلے چار ماہ کا بیٹا ریان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رتیش نے باضاطہ طور اپنے دوسرے بیٹے کا نام راحل رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ راحل کا عبرانی زبان میں مطلب’ معصوم‘ اور عربی زبان میں اس کا معنی ’مسافر‘ کا ہے،انھوں نے کہا کہ یہ نام خاندان والوں کی مشاورت اور اس کے بھائی کے نام سے مماثلت کو دیکھتے ہوئے رکھا گیا ہے۔