برسلز: دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 12افراد گرفتار۔ خبر ایجنسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 جون 2016 12:35

برسلز: دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 12افراد گرفتار۔ خبر ایجنسی

برسلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جون 2016ء):برسلز میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے12 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق برسلز میں پولیس کی جانب سے اس طرز کے آپریشنز تین روز سے جاری ہیں، آپریشنز کی مد میں مختلف مشکوک افراد کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے برسلز کے شاپنگ سینٹر پر اور مختلف تین مقامات پرحملوں کی دھمکیاں دی گئی ہیں ۔

پولیس نے سنسنی پھیلنے سے روکنے کے لیے ان تمام خبروں کو جھٹلایا لیکن دوسری جانب پولیس نے مبینہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے اپنے آپریشنز کو مزید تیز کرتے ہوئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں 12افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔آپریشن میں مختلف علاقوں میں 40گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 40مختلف افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔