دبئی: اوپن ڈے کیرئیر میلے میں اماراتی شہریوں کے لیئے 135ملازمیتیں پیش

ہفتہ 18 جون 2016 12:34

دبئی: اوپن ڈے کیرئیر میلے میں اماراتی شہریوں کے لیئے 135ملازمیتیں پیش

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جون 2016ء): پچھلے ہفتے وزارتِ ہیومین ریسورس اینڈ ایمر ٹائزیشن کے زیرِ انتظام ہونے والے اوپن ڈے کیر ئیر میلے میں اماراتی شہریوں کے لیئے مختلف شعبوں میں 135ملازمیتیں پیش کیں گئی۔

(جاری ہے)

وزارتِ ہیومین ریسورس اینڈ ایمر ٹائزیشن کے ترجمان محمد مطار المری نے کہا ہے کہ ہم نے کیرئیر میلے کا اہتمام اسلئے کیا ہے کہ اماراتی شہریوں کو ملازمتوں میں زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل ہو سکیں۔ہماری کوشش ہے کہ مرد اور خواتین کو نجی شعبے میں ملازمیتیں حاصل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ اسکے علاوہ ایسے میلوں کے اہتمام سے اماراتی شہریوں کے اعتماد حاصل ہو تا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈے کیر ئیر سے ملازمت حاصل کر نے والوں اور کمپنیوں کو فائدہ پہنچا ہے۔