ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کیلئے 34 کروڑ روپے کا فلیٹ خرید لیا

ہفتہ 18 جون 2016 12:33

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کیلئے 34 کروڑ روپے کا فلیٹ خرید لیا

ممبئی ۔ 18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ممبئی کے پرتعیش علاقے میں انوشکا شرما کیلئے 34 کروڑ روپے سے فرنشڈ اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق ویرات کوہلی نے 7171 مربع فٹ پر مشتمل ایک پر تعیش فلیٹ ممبئی میں خریدا ہے اس جگہ پر ان کے ٹیم میٹ یوراج سنگھ کا بھی فلیٹ ہے ۔ان دونوں ویرات اور انوشکا کو نئے خریدے گئے فلیٹ کا معائنہ کرتے ہوئے ساتھ دیکھا گیا ہے۔