بالی ووڈ نے اب مجھے قبول کر لیا ہے،سنی لیون

ہفتہ 18 جون 2016 12:32

بالی ووڈ نے اب مجھے قبول کر لیا ہے،سنی لیون

ممبئی ۔ 18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اب انہیں قبول کر لیا گیا ہے۔سنی لیون نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز سال 2012 میں آئی فلم جسم 2 سے کیاتھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے راگنی ایم ایم ایس 2، ایک پہیلی لیلا اور مستی زادے جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔سنی نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ انہیں بالی ووڈ میں ایک خاص کردار میں نہیں بندھنا پڑا ہے۔سنی نے کہا کہشروع میں مجھے ایک خاص طرح سے لیا گیا تھا لیکن، اب میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ لوگوں نے مجھے قبول کر لیا ہے اور میرے پاس اچھا کام لے کر آ رہے ہیں۔