سلمان اور دپیکا کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ آئندہ برس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی

ہفتہ 18 جون 2016 12:32

سلمان اور دپیکا کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ آئندہ برس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی

ممبئی ۔ 18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ آئندہ برس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”سلطان“ کو لے کر خبروں کی سرخیوں میں ہیں ان کی یہ فلم اسی برس چھ جولائی عید کے موقع پر ریلیز ہوگی اور ایسا مانا جارہا ہے کہ سلطان بلاک باسٹر اور ہٹ ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

سلمان فلم سلطان کے بعد کبیر خان کی اگلی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں کام کریں گے۔اس سے قبل انہوں نے کبیر کے ساتھ ”ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان“ جیسی سپرہٹ فلمیں کی ہیں۔اگلے سال بتایا جاتا ہے کہ یہ فلم سیاسی پس منظر کی عکاس ہوگی ۔اس فلم کی شوٹنگ لداخ میں کی جائے گی۔کبیر نے کہا کہ ان کی فلم ٹیوب لائٹ میں بجرنگی بھائی جان جیسا اموشن اور ہنسی مذاق دیکھنے کو ملے گا۔