امریکی گلوکارمیٹ لوف دوران پرفارمنس سٹیج پر گر گئے، ہسپتال منتقل

ہفتہ 18 جون 2016 12:25

امریکی گلوکارمیٹ لوف دوران پرفارمنس سٹیج پر گر گئے، ہسپتال منتقل

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) کینیڈا میں پرفارمنس کے دوران امریکی گلوکارمیٹ لوف اسٹیج پر گر گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا میں امریکی راک سنگر میٹ لوف کا کانسرٹ جاری تھاکہ اچانک طبیعت بگڑنے پر وہ اسٹیج پر گر گئے، لوگ ان کی مدد کیلئے اسٹیج پر آئے اور انہیں اٹھا کر اسپتال پہنچایا گیا۔خرابی طبیعت کے باعث وہ اپنے دیگر دو شو منسوخ کر چکے ہیں۔امریکی سنگر کی عمر 68 سال ہے جو استھماکے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔