مسافر کی طبیعت ناساز ہونے پر لندن جانے والی پرواز تاخیر کا شکار، پرویز رشید اور فواد حسن فواد بھی سوار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 جون 2016 12:19

مسافر کی طبیعت ناساز ہونے پر لندن جانے والی پرواز تاخیر کا شکار، پرویز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جون 2016ء) : مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے سبب لندن جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے سبب تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طیارے کو اڑان بھرنے سے قبل ہی رن وے پر روک لیا گیا۔ طیارے میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ، طارق فاطمی اور فواد حسن فواد بھی سوار ہیں۔ خیال رہے کہ پرویز رشید اور دیگر کو وزیراعظم نواز شریف نے لندن طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :