جدہ: سعودی عرب کی 19یونیورسٹیاں عرب ممالک کی100 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

ہفتہ 18 جون 2016 12:09

جدہ: سعودی عرب کی 19یونیورسٹیاں عرب ممالک کی100 بہترین یونیورسٹیوں میں ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جون 2016ء): QS ادارے کی جاری کردہ نئی درجہ بندی میں سعودی عرب کی 19یونیورسٹیوں کو عرب ممالک کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کر لیا گیا۔ سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی عرب ممالک میں پہلے نمبر پر رہی اور یہ دوسرا مسلسل سا ل ہے جس میں کنگ فہد یونیورسٹی نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر لبنان کی امریکن یونیورسٹی رہی ۔

جبکہ سعودی عرب کی ہی کنگ سعود یونیورسٹی کو تیسرامقام حاصل ہو ا ۔

(جاری ہے)

کنگ عبد العزیز یونیورسٹی ن اس سال چوتھے نمبر پر رہی۔QSاس وقت دنیا میں تعلیمی اداروں کی درج بندی کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے۔ اور وہ کئی سال سے عرب ممالک کی سالانہ پرفارمنس پر الگ درج بندی جاری کرتاآ رہا ہے ۔اس سال QSنے 21ممالک کی 192یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی تھی ۔ یہ ادارہ یونیورسٹیوں کی درجہ بندی طالبعلموں کی تعداد ، طالب علموں کی طرف سے شائع کیئے جانے والے مقالے، تعلیمی معیار، اور غیر ملکی طلبہ کی اس یو نیورسٹی میں تعداد کو دیکھ کرکرتا ہے۔