فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک،2فرارہوگئے

ہفتہ 18 جون 2016 11:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ2 فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو پیپلز کالونی کے علاقے میں واردات کی نیت سے موجود تھے کہ گشت پر مامورپولیس اہلکاروں نے انہیں مشکوک سمجھ کر روکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکووٴں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں گولیاں لگنے سے 2ڈاکو زخمی ہو گئے جبکہ 2فرار ہو گئے۔ زخمی ڈاکووٴں کو علاج کے لیے الائیڈہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں ڈاکو دم توڑ گئے۔فوری طور پر مرنے والے ڈاکووٴں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :