میانوالی، پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ

ہفتہ 18 جون 2016 11:50

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ چھوٹا تربیتی طیارہ ہیڈ پکا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جبکہ حادثے میں جانی نقصان نہیں ہوا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ایم عالم ایئربیس میانوالی سے اڑنے والا بغیر پائلٹ والا پاکستان ایئرفورس کا تریبتی طیارہ ہیڈ پکا کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا جبکہ طیارہ کھلے میدان میں گرنے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو سیل کردیا اور جائے حادثہ جانے والے راستے کو عام ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :