’ایدھی صاحب کی موت انسانیت کے لیے بڑا نقصان ہے، ان کی انسانیت کے لیے خدمات ناقابل موازنہ ہیں‘۔ عندلیب عباس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 جون 2016 11:48

’ایدھی صاحب کی موت انسانیت کے لیے بڑا نقصان ہے، ان کی انسانیت کے لیے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جون 2016ء): پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان کے سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال کی خبر سناتے ہوئے اس پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ عندلیب عباس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ایدھی صاحب کا انتقال انسانیت کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے، انہوں نے انسانیت اور ہمدردی کی ایک نئی مثال قائم کی۔

عندلیب کا کہنا تھا کہ ایدھی ایسی شخصیت تھے جو جنت کے لیے ہی بنے تھے۔

یہ تمام ٹویٹس کرنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما کو ہوش آئی اور انہیں خبر ملی کہ ایدھی زندہ سلامت ہیں جس پر انہوں نے کچھ دیر بعد ایک اور ٹویٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کے انتقال سے متعلق خبر جھوٹ پر مبنی ہے جسے سن کر خوشی ہوئی، انہوں نے کہا کہ وہ ایک فائٹر آدمی ہیں۔

(جاری ہے)