قصور، نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

ہفتہ 18 جون 2016 11:45

قصور۔18 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون۔2016ء)الہ آباد کے علاقہ نرمل کے میں نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد‘ پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راہگیروں نے الہ آباد نرمل کے نہرمیں ایک نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے شہری کو سر میں گولیاں مارکر قتل کردیا اور اسکی نعش کو بوری میں بندکرکے نہرکنارے پھینک کرفرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔