قصور، ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے ہلاک

ہفتہ 18 جون 2016 11:43

قصور۔18 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون۔2016ء) لوٹے ہوئے مال کی تقسیم پرچارڈاکوؤں کے درمیان جھگڑے کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر ہسپتال لے جاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کیمطابق عابدنامی شخض نے 15پرکال کی کہ سرہالی روڈ مصطفی آباد پر چارڈاکو ناکہ لگاکر لوٹ مارکررہے ہیں اور اس سے بھی موٹرسائیکل اور تیس ہزار روپے لوٹے ہیں جس پر پولیس پارٹی بھی موقعہ پر پہنچی تو جائے وقوعہ پر ایک شخص زخمی حالت میں پڑاتھا جس نے بتایا کہ اس کے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ لوٹی ہوئی رقم پر جھگڑا ہوا انہوں نے فائرنگ کرکے اس کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے زخمی جس کا نام مقصود عرف پٹی شیخ بتایا جوکہ بائیس سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل ‘بیس ہزار روپے کی نقدی ‘دو پستول برآمد کرکے دیگرملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو اشتہاری مجرم بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :