مکہ: رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 80فیصد سے زائد ہوٹلوں کے کمروں کی بُکنگ ہو چکی ہے: ردہ شالابی

ہفتہ 18 جون 2016 11:31

مکہ: رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 80فیصد سے زائد ہوٹلوں کے کمروں کی ..

مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جون 2016ء): رمضان المبارک کے با برکت مہینے کے پہلے عشرے میں مکہ کے گردونواح کے تقریباََ 80فیصد ہوٹلوں کے کمروں کی بکنگ ہو چکی ہے ۔رمضان المبارک کے پہلے دس دنوں میں اڈوانس رقم ادا کرکے کمروں کی بکنگ کروانے والوں کی تعداد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہےکہ ان دس دنوں میں 124,000کمروں کی بکنگ کی گئی جس سے ہوٹل انڈسٹری مالکان کو ایک ارب سعودی ریال کی آمدن ہوئی ۔

ڈائریکٹر ریزرویشن اینڈ مارکٹنگ ردہ شالابی نے کہا ہے کہ 810ہوٹلوں کی پہلے ہی ادا کردہ رقم کا تناسب 80فیصد سے زائد بنتا ہے ۔ اور رمضان ا لمبارک کے پہلے عشرے میں ایک ہوٹل کے کمرے کا کرایہ 1950سعودی ریال سے لیکر 2500سعودی ریال تک بنتا ہے۔ جس میں صبح کا ناشتہ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

تین لوگوں کے لیئے مختص کمروں کا کرایہ پہلے عشرے میں سعودی ریال 1950 سے لیکر 2500سعودی ریال تک رہا جبکہ دو افراد کے لیئے پہلے دس دنوں کا کرایہ 2500ریال تک وصول کی گیا۔

شالابی نے مزید کہا کہ رمضان کے آخری دس دنوں کا کرایہ دو افراد کے کمرے کے لیئے29000سعودی ریال تک وصول کیا جا رہا ہے۔ جبکہ تین افراد کے لیئے کرائے کی شرح32,000سعودی ریال ہے۔رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مکہ کے تمام ہوٹلوں کی 100فیصد بکنگ ہو جاتی ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس سال کمروں کی ریزرویشن فیس میں 15فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔