موبائل فون کارڈزپر ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 37ارب 34کروڑ روپے وصول کئے گئے۔ایف بی آر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 18 جون 2016 11:26

موبائل فون کارڈزپر ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 37ارب 34کروڑ روپے وصول کئے ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18جون۔2016ء) پری پیڈ موبائل بیلنس پر ٹیکسوں کی بھرمارکردی گئی۔ رواں مالی سال کے پہلے11 ماہ کے دوران ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 37ارب 34کروڑ روپے وصول کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق اسلام آباد میں 100 روپے کے کارڈ پر 13 روپے 70 پیسے جبکہ صوبوں میں 14 روپے 31پیسے سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ وفاق ایف ای ڈی اور انکم ٹیکس کی مد میں 25روپے 98 پیسے وصول کرتا ہے۔ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق 100روپے کے بیلنس پر 36روپے 59 پیسے ٹیکس وصول کیا جارہاہے۔صارفین کو 100روپے کے بیلنس پر63 روپے 41 پیسے ملتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :