دنیا بھرمیں دہشت گردی کے واقعات اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
دہشت گردی کی زیادہ تر کارروائی پانچ ممالک میں شام، عراق، نائیجیریا، افغانستان اور پاکستان میں ہوئیں:رپورٹ
میاں محمد ندیم ہفتہ 18 جون 2016 11:03
ایمسڈریم(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18جون۔2016ء) دنیا بھرمیں دہشت گردی کے واقعات اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔شام کو سب سے زیادہ بدامنی کا شکار ملک قرار دیا گیا ہے۔2016 کے گلوبل پیس انڈیکس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں موجود تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث کرہ ارض زیادہ بے امن ہوگئی ہے۔انڈیکس سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردی کی زیادہ تر کارروائی پانچ ممالک میں ہوئی جن میں شام، عراق، نائیجیریا، افغانستان اور پاکستان شامل ہیں۔
برطانیہ، فرانس، بلجیم اور دیگر یورپی ممالک مشرق وسطیٰ کے بیرونی تنازع میں بہت زیادہ انوالو ہیں، اس لیے ان کے امن کو بین الاقوامی دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کا سامنا ہے۔انڈیکس بنانے والے انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کے محققین کے مطابق جنگ سے ہونے والی اموات کی شرح بھی 25 سال کی بلند ترین سطح ہے۔(جاری ہے)
آئی ای پی کے بانی اسٹیو کلیلی کہتے ہیں کہ اگر ہم گزشتہ دہائی اور گزشتہ سال میں مشرق وسطیٰ کو انڈیکس سے نکال دیں تو دنیا بہت زیادہ پرامن نظر آئے گی۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے پوری دنیا پر کتنے زیادہ اثرات پڑ رہے ہیں۔اس وقت صرف 10 ممالک ایسے ہیں جو کسی جھگڑے سے پاک نظر آتے ہیں، ان میں بوٹسوانا، چلی، کوسٹا ریکا، جاپان، ماریشس، پاناما، قطر، سوئٹزرلینڈ، یوراگوئے، اور ویت نام شامل ہیں۔یورپ بدستور سب سے پرامن براعظم ہے لیکن اس سال کی رپورٹ میں پیرس اور برسلز پر دولت اسلامیہ عراق و شام کے حملوں کی وجہ سے یورپ کی پرامن ہونے کی اوسط بھی کم ہوگئی ہے اور پچھلے پانچ سال میں یورپ میں دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتیں دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں۔بعض ممالک کے ہاں امن و استحکام کا گراف بہت بہتر ہوا ہے جن میں پاناما، تھائی لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں۔ جب کہ انڈیکس میں ایک مرتبہ پھر آئس لینڈ کو دنیا کا سب سے پرامن ممالک قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈنمارک، آسٹریا، نیوزی لینڈ اور پرتگال کا نمبر آتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.