کارکے ٹائر چرانے والوں سے اس طرح کی حرکت کی امید تو نہ تھی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 جون 2016 09:11

کارکے ٹائر چرانے والوں سے اس طرح کی حرکت کی امید تو نہ تھی

ووہان، چین۔ چینی پارکنگ گیراج کےسیکورٹی کیمروں نے ایک ٹائر چرانے کی غیر متوقع حرکت کو ریکارڈ کیا ہے۔
ویڈیو میں (دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں)
ایک شخص کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کے پارکنگ گیراج میں کھڑی گاڑی کے ٹائر سے اپنی گاڑی کا ٹائر بدلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں اس شخص کو اوزاروں کے ساتھ دوسری گاڑی کے پاس جاتے اور پھر اپنی گاڑی میں ایسے ٹائرکے ساتھ واپس جاتے دکھایا گیا ہے، جو اس کی گاڑی کے دوسرے ٹائروں سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جس شخص کی کار کا ٹائر چرایا گیا اسے گھر جانے کے بعد پتہ چلا کہ اس کی گاڑی کا ٹائر کسی نے چرا لیا ہے۔ چور نے گاڑی کا ٹائر چرانے کے بعد اپنا پرانا ٹائر لگا دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی وہ اس ٹائر کی تبدیلی کی وجوہات نہیں جان پائے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے چور کی گاڑی کی نمبر پلیٹ سے اس کی شناخت کر لی ہے مگر ابھی اس سے رابطہ نہیں ہوپایا۔