تحریک نفاذفقہ جعفریہ کاطورخم بارڈرپرشہیدمیجرجوادچنگیزی کے لواحقین سے اظہار افسوس

جمعرات 16 جون 2016 22:54

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جون ۔2016ء ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے بلا جواز فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالے میجر جواد چنگیزی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ میجر جواد چنگیزی نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا اور طارق حمید جعفریہ اور دیگر ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے کہا ہے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائدملت جعفریہ آغا حمید علی مصویکی ہدایت پر بروری روڈ یا سپنی روڈ کا نام میجر جواد چنگیزی کے نام سے منسوب کیا جائے اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے حوالے سے بھی متاثرہ خاندان سے تعزیت کی انہوں نے کہا کہ میجر جواد چنگیزی نے ملک اور قوم کی خاطر قربانی دے کر شہادت کا رتبہ حاصل کیا اور ان کے خاندان نے ہمیشہ سے اس ملک کی خاطر اپنے قربانیاں دی ہے اور ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا افغان فورسز کی جانب سے بلا جواز فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :