ممتاز محقق و ادیب اور ماہر تعلیم ڈاکٹر اسلم فرخی کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت

جمعرات 16 جون 2016 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ممتاز محقق و ادیب اورماہر تعلیم ڈاکٹر اسلم فرخی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ڈاکٹر اسلم فرخی مرحوم نے علم و ادب کی روشنی ہزاروں افراد میں منتقل کی اور مرحوم کی ملنسار اور شفیق شخصیت کے لوگوں کو ان کی جانب کھنچتی تھی ۔رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحوم ڈاکٹر اسلم فرخی کے درجات بلند فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

متعلقہ عنوان :