ملک میں گزشتہ روز بھی شدید گرمی اور حبس میں بدترین لو ڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا

جمعرات 16 جون 2016 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء ) ملک میں گزشتہ روز بھی شدید گرمی اور حبس میں بدترین لو ڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔پیداوار اور شارٹ فال کا فرق کم رہنے کے باعث نیشنل پاور کنٹرول سنٹر نے لوڈ مینجمنٹ کا کنٹرول انپے ہاتھ میں ہی رکھا اور براہ راست گرڈز کے لئے بجلی کی بندش کی ۔ ڈیمانڈ میں اضافہ اور پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال بڑھ کر ساڑھے اٹھ ہزار میگا واٹ کے قریب پہنچ گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ بڑھا دی گئی ۔

(جاری ہے)

افطار و سحر سمیت تراویح کے اوقات میں بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔دن میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث روزہ داروں کے لئے روزہ مزید سخت ہو گیا ۔بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث بیشتر علاقوں میں پانی کا بھی بحران پیدا ہو گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں بارہ سے چودہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 21510میگاواٹ جبکہ پیداوار 13030 میگاواٹ رہی طلب و رسد میں 8480 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

متعلقہ عنوان :