وزیراعلیٰ کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب ، مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے انتظامات کا جائزہ

مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا پیشگی احتیاطی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کروں گا:وزیر اعلی شہباز شریف

جمعرات 16 جون 2016 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جمعرات کو ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کی- جس میں مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیاگیا- وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کو بہترین کوارڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دینا ہوں گے -پیشگی احتیاطی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کروں گااورمون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا - وزیر اعلی نے ہدایت کی موسم کی صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے -صوبائی وزراء یاور زمان، بلال یاسین ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام کی سول سیکرٹریٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلا س میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :