مین ہولز پر ڈھکنوں کی موجودگی کو یقینی بناکر جو مین ہولز ٹوٹیہیں ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائے ‘ایم ڈی واٹر بورڈ

جمعرات 16 جون 2016 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) PDMA اور میٹ کی جانب سے مون سون کی شدید بارشوں کی نشاندہی پر واٹر بورڈ میں فوری طور پر ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے افسران کو ہنگامی بنیاد پر انتظامات کی ہدایت ، کارساز ،کیمپ آفس ،ضلعی اور ٹاؤنز کی سطح پر کمپلینٹ سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ،ڈپٹی چیف انجینئر اسد اﷲ خان فوکل پرسن مقرر ، ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کی زیر صدارت سینئر افسران کے ہنگامی اجلاس میں انہوں نے ہدایت کی کہ مشینری وآلات پانی کی نکاسی کے پمپس اور دیگر ضروری سامان کو تیاررکھا جائے ،تمام سپر نٹنڈنگ انجینئرز ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ،ضلعی بلدیات کنٹونمنٹ بورڈز ،یونین کونسلوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ اور انتظامات کو یقینی بنائیں ، کارساز،کیمپ آفس سمیت ضلعی دفاتر اور ٹاؤن کی سطح پر ایمر جنسی سینٹرز قائم کریں جو24گھنٹے کام کریں گے، جبکہ اسد اﷲ خان ڈپٹی چیف انجینئرالیکٹریکل و میکنیکل0321-378 لکو فوکل پرسن مقرر کیا ہے ایا ز تنیو 0300-2543787 کو معاون مقرر کیا گیا ہے جو بارشوں کے دوران کمشنر کراچی ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی ،تمام ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں،یونین کو نسلوں ، کنٹونمنٹ بورڈز اور مراکز شکایات سے رابطہ میں رہتے ہوئے ضروری اقدامات کریں گے،ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہدایت کی کہ مین ہولز پر ڈھکنوں کی موجودگی کو یقینی بنایاجائے ، جو مین ہولز ٹوٹ گئے ہیں ان کی فوری ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائے ،تاکہ بارش کے دوران کسی قسم کے حادثات رونما نہ ہوسکیں، دوران بارش ان واٹر و سیوریج پمپنگ اسٹیشنز جہاں نہ ہوں جنریٹر ڈیزل کے ساتھ فراہم کئے جائیں ، نکاسی آب کی لائنوں کو بھی رواں رکھا جائے تاکہ سیوریج لائنیں چوک نہ ہوسکیں ،ویننچنگ مشینیں، راڈنگ مشینیں ، سیور کلینگ مشینوں کو تیار رکھا جائے ،انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے گٹروں کے ڈھکنوں کو ہرگز نہ ہٹائیں اور نہ ہی گٹروں کو توڑا جائے کیونکہ بارش کے پانی کے ساتھ ان میں مٹی ریت اورکچرا ،پلاسٹک بیگزاور منرل واٹر کی بوتلیں جو مین ہولز کور ہٹانے کی وجہ سے سیوریج لائنوں میں چلی جاتی ہیں جس کی وجہ سے سے گٹر اوور فلو ہوجاتے ہیں اورسیوریج لائنیں چوک ہونے سے سیوریج کا نظام بری طرح متاثر ہوتاہے، انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم صرف گھریلو سیوریج کی نکاسی کر تا ہے جبکہ نالے برساتی پانی کا اخراج کرتے ہیں جن سے صفائی نہ ہونے کے باعث برساتی پانی کی نکاسی ممکن نہیں ،ایمر جنسی سیل جو ضروری آلات مشینری اور پمپس سے لیس ہو گا قائم کردیا گیا جس میں اسپیشل گینگ بھی ہوگا تاکہ بند ہو نے والی سیوریج لائنوں کو بلا تاخیر کھولا جاسکے ، ضلعی وٹاؤن کی سطح اورکارساز کمپلینٹ سینٹر سے فون 99245138-40 ،1339 اور کیمپ آفس پر 99244595-6پر نیز کمشنر کراچی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکز شکایات پر بھی شہری شکایات کا اندراج کراسکتے ہیں ،ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز کی نگرانی میں سپر نٹنڈنگ انجینئرز پر مشتمل کو آرڈینیشن کمیتی تشکیل دی گئی ہے جو ہنگامی صورتحال میں اقدامات کرے گی ، دھابیجی ، گھارو،NEK پمپنگ اسٹیشنز کے ٹرانسمیشن سسٹم کی دوران برسات 24گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی،سابقہ بارشوں کے دوران کے تجر بات کو مد نظر رکھ کر ہنگامی اقدامات کو موثر بنایاجائے ، شہری انچارج سینٹرل کمپلینٹ سینٹر کارساز منظور کھتری0332-0289266 ،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز فہیم اختر زیدی 99245146 ، 0321-3782790،نور محمد چوہان چیف انجینئر الیکٹریکل و میکنیکل 99240318،0333-3629447،اعظم خان چیف انجینئر سیوریج 99245028،0345-2291057،جبکہ غلام قادر عبا س کو ضلع شرقی 99231221،0333-3092418، محمد علی شیخ کو ضلع وسطی 99231221، 0321-2791281 ،اویس ملک کو ضلع غربی99230318 ،0300-9269683،واجد اقبال صدیقی کو ضلع کورنگی،0300-2430067،محمدعارف فوکلپرسن ضلع ملیر 0300-2992627،محمد آفتاب چانڈیو 0300-2950117کو ضلع جنوبی لیاری و کیماڑی کا فوکل پرسن بنایا گیا ہے شہری ان سے رابطہ کریں۔