ملک میں فحاشی پھیلانے کے ذمہ دار قادیانی اور میڈیا اینکرز پرسن مولوی ہیں، طارق مدنی

جمعرات 16 جون 2016 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) پاکستان امن کونسل (پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ ملک میں فحاشی پھیلانے کے ذمہ دار قادیانی ، پیمرا ، حکمران، این، جی اوزاور نام نہاد اسلام کے لبادے میں میڈیا اینکرز پرسن مولوی ہیں جو یہودی لابی کیلئے کام کررہے ہیں اور سازش کے تحت مسلمان گھرانوں میں بد اخلاقیات، بدتہذیبی، بد تمیزی اور ننگے ناچ گانوں کو پرموٹ کرکے امت مسلمہ کی نسلیں تباہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی اے سی کے تحت مرکز اسلامی گلشن اقبال میں قادیانیوں اور فحاشی و عریانیت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار سے مولانا عبدالماجد فاروقی، مولانا محمد حسن رحیمی، مولاناقاری عبدالرحیم بلوچ، محمدمعاویہ مدنی ، مفتی عدنان مدنی اور محمد اسلم خان فاروقی نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ قادیانیوں کا شرعی طور پر اور پاکستان کے آئین کے مطابق مسئلہ حل ہو چکا ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں یہ کافر ہیں اور قیامت تک کافر رہیں گے طارق مدنی نے پیمرا کو خبر دار کیا کہ اگر میڈیا پر چلنے والی قادیانی سازش اور فحاشی و عریانیت کو نہ روکا گیا تو پاکستان امن کونسل راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ آج ٹی وی کے ایک اینکر پرسن نے صرف اپنی ریٹنگ بڑھانے اور سستی شہرت حا صل کرنے کیلئے قادیانی کے لفظ کو استعمال کیا ہے باقی اس کی ایک ٹکے کی حیثیت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان کو چاہئے کہ میڈیا کے ذریعے لوگوں میں اچھی اسلامی سوچ پیدا کرنے کیلئے مستند عالم دین سے استعفادہ حاصل کروائیں اور ایسے پروگرام نشر کروائے جائیں جن سے معاشرے میں اعلیٰ اخلاقیات پروان چڑھ سکے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق مدنی نے اعلان کیا ہے کہ آج (جمعہ )جون کو بعد نماز جمعہ مساجد کے باہر ملک میں فحاشی ، قادیا نیوں اور جعلی مولویوں کی غیر اسلامی حرکتوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، انہوں نے ملک بھر کے علما ء کرام و مشائخ عظام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج نماز جمعہ میں اس پر بھر پور آواز اٹھائیں اور قرار دادیں منظور کروائیں۔