آئندہ انتخابات میں عوام سیاسی دوکانداروں کو عبرتناک شکست دینگے ،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید

جمعرات 16 جون 2016 22:02

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ این اے 149میں ترقیاتی کام صرف ن لیگ کا اعزاز ہے۔باقیوں نے صرف سیاسی دوکانداری چمکانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔آئندہ کا انتخاب میں عوام این اے 149میں سیاسی دوکانداروں کو عبرتناک شکست دینگے کیونکہ ن لیگ ہی امید کی کرن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 1تغلق روڈ پر گھنٹہ گھر تا چونگی نمبر 8سیوریج اور سڑک کی تعمیری منصوبے ـــــ،ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر شہریوں،تاجروں اور اہلیان یوسی1سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہا کہ این اے 149کی تعمیر و ترقی کیلئے کروڑوں کے فنڈز اور منصوبہ جات منظور کروائے ہیں تعمیر وترقی کا سفر عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔ ہمارے مخالفین منہ کی کھائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تاجروں ،شہریوں کے علاوہ تمام تر چیئرمین مسلم لیگی رہنماپی پی194 ملک انور علی ، یسین خان ترین ، شیخ ندیم اکبر، واصف بٹ، اعجازرجوانہ، اخترعالم قریشی، اسلم ڈوگر ، اسلم ہمایوں ، منور احسان قریشی، رانانعیم، مسعود قریشی ،مشتاق کھوکھر ، طارق شاکر ، قاری محمدعبداﷲ، زبیر ڈوگر ، اسلم بٹ، اکرم انصاری۔،میاں عبداﷲ، کپتان تصور، ودیگر موجود تھے۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل ، واسا ، دیگر اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔ ۔

متعلقہ عنوان :