انسداد دہشگردی ایکٹ کے زمرے میں آنے والے مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجربنچ بناکرعید کے بعد سماعت کی جائیگی

جمعرات 16 جون 2016 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہاہے کہ انسداد دہشگردی ایکٹ کے زمرے میں آنے والے مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجربنچ بناکرعید کے بعد سماعت کی جائے گی۔ انہوں نے یہ ریمارکیس جمعرات کو مختلف مقدمات میں انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت سزایافتہ ملزمان کی جانب سے دائراپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے کیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے سزایافتہ ملزم اشرف بھٹی کی جانب سے ان کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ 302 کے مقدمہ میں ان کی متاثرہ فریق سے صلح ہوگئی ہے۔ جسٹس شیخ عظمت نے ان سے کہاکہ آپ کے مطابق قتل کے مقدمہ میں توصلح ہوگئی ہے لیکن انسداد دہشگردی ایکٹ کے تحت صلح نہیں ہوسکتی۔ درخواست گزارکے وکیل نے کہاکہمیری استدعاہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرہماری اپیل کوسناجائے اورمیرے موکل کوبری کیاجائے جس پرعدالت نے کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران محمد اعظم نامی ایک ملزم کی جانب سے سینئروکیل شاہد حامد پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ان سے کہاکہ وہ انسداد دہشگردی ایکٹ کے حوالے سے مقدما ت میں عدالت کی معاونت کریں۔ شاہد حامد نے کہاکہ کریمنل اپیل میں 7ATA کاکوئی سوال نہیں لیکن میرے ایک موکل سکندرکی اپیل میں صلح کی بنیادپر لیوگرانٹ ہوچکی ہے۔ حیف جسٹس نے ان سے کہاکہ ان کیسوں کوعید کے بعد سناجائے گا اورہم کوشش کریں گے کہ اس حوالے سے پانچ رکنی بنچ بناکراس طرح کے تمام کیس سنے جائیں گے۔

دریں اثناء چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی چارکے حوالے سے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت عید تک ملتوی کردی۔کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزارافتخارکیانی کے وکیل لطیف کھوسہ نے پیش ہوکرعدالت کوبتایاکہ ایک امیدوار لیاقت علی بھٹی نے 2008ء کے الیکشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں کسی اورکی بی اے کی ڈگری استعمال کی ہے اور سیشن جج نے انکوائری کے بعد اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ لیاقت علی بھٹی جعلی ڈگری جمع کرکے فراڈ کے مرتکب ہوچکے ہیں ۔

چیف جسٹس نے کہاکہ 2013ء کے الیکشن کوتین سال گزرچکے ہیں لیکن یہ حلقہ بدستوراپنی نمائندگی سے محروم ہے اورعوام کوحقوق نہیں مل رہے اس کیس کاجلد فیصلہ سنایاجائے تاکہ عوام اپنے نمائندے کاانتخاب کرسکے بعد ازاں سماعت ملتوی کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :