بچوں کو اغوا کرنا اور ان سے جبری مشقت لینا غیر انسانی عمل ہے ،ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ

جمعرات 16 جون 2016 21:14

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ جاوید علی جاگیرانی نے کہا ہے کہ چھوٹے بچوں پر تشدد، زیادتی کرنے، بچوں کو اغوا کرنے اور بچوں سے جبری مشقت لینا غیر انسانی عمل ہے جس کا معاشرے سے خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ دن ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے سہ ماہی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے ذمہ دار والدین، حکومت، متعلقہ اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں پر عائد ہوتی ہے جنہیں بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کے تحفظ کے متعلق مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں بچوں کے تحفظ کے مرکز چائلڈ پروٹیکشن یونٹ معرفت حکومت کے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈیو کام ایسوسی ایشن فار رورل ڈولپمنٹ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سوشل ویلفیئر محکمے اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ اجلاس کرکے بچوں کے تحفظ کے متعلق ہر ماہ سفارشیں بھیج دیں تاکہ ان شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :