ڈاکٹرز کا کارنامہ، دو سالہ بچے کے کامیاب آپریشن کے بعد ڈھائی کلو وزنی گردہ نکال دیا گیا

جمعرات 16 جون 2016 21:12

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) ڈاکٹرز کا کارنامہ، دو سالہ بچے کے کامیاب آپریشن کے بعد ڈھائی کلو وزنی گردہ نکال دیا گیا، بچے کی حالت بہتر، جلد ڈسچارج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے رہائشی عبدالقادر شیخ نے اپنے دو سالہ بچے سمیر علی کو مثانے میں سوجن کے باعث چانڈکا میڈیکل اسپتال کے یورولاجی ڈپارٹمنٹ میں داخل کیا جہاں اس کے مختلف ٹیسٹوں کے بعد یہ بات سامنے آئے کہ دو سالہ بچے سمیر علی کے گردی کی سائز بڑی ہے جسے نکال کی ضرورت ہے جس پر چانڈکا میڈیکل اسپتال کے یورولاجی کے سینیئر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر خوبچند اور ڈاکٹر سارہ نے جمعرات کے روز کامیاب آپریشن کیا اور بچے سمیر علی کے جسم سے 20x32 سینٹی میٹر سائیز کی ڈھائی کلو وزنی گردہ بچے کے جسم سے نکال دیا۔

ڈاکٹر خوبچند کے مطابق بچے کی حالت اب بہتر ہے اور اگلے تین سے چار دن میں اسے اسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔ ڈاکٹر نے مزید کہا کہ دو سالہ بچے کے جسم سے ڈھائی کلو اور 20x32 کا گردہ نکلنا رکارڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :