سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے ڈائریکٹر اکیڈیمز کا عہدہ سنبھال لیا

جمعرات 16 جون 2016 21:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے ایک بار پھر تین سالوں کے لیے ملک بھر کی کرکٹ اکیڈیمز کے سربراہ کا چارج سنبھال لیا ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کا کام متبادل کرکٹرز مہیا کرنا ہے خاص کر آف اسپنر اور آل راونڈرز ۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق دو بار اکیڈمی میں کام رکنے سے پاکستان کرکٹ میں دس سال پیچھے چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریجنز میں اکیڈیمز بنائی جائے گی۔ ان کے سابق دور میں ستر بالرز کے ایکشن مشکوک تھے لیکن بہتر سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ان پر پابندی نہیں لگائی جا سکی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بہت جلد بہتری نہیں آ سکتی جبکہ ماضی کے سٹار کرکٹرز کی مدد سے پاکستان کرکٹ کو بہتر کیا جائے گا