کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ،ٹریفک حادثہ میں زخمی افراد کی عیادت کی

جمعرات 16 جون 2016 20:52

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اورٹریفک حادثہ میں زخمی افراد کی عیادت کی ۔ وہ آرتھو پیڈک اور سرجیکل وارڈز میں گئے اور وہاں زیر علاج زخمیوں سے فرداً فرداً خریت دریافت کی ۔ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالمجید اورڈائریکٹر ایمر جنسی ڈی ایچ کیو ڈاکٹر وسیم اظہار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں سے مریضوں کی حالت کے بارے دریافت کیا اورہدایات جاری کیں کہ تمام زیر علاج مریضوں کو ادویات ہسپتال سے فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور اس سلسلے میں کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اورزخمیوں کے لواحقین کو یقین دلایا کہ مکمل صحت یابی تک انہیں تمام طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ڈاکٹر عبدالمجید نے بتایا کہ حادثے کے بعد 37زخمیوں اور 5جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 2زخمی بعدمیں چل بسے جبکہ 16زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کمشنر کو یقین دلایا کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔