گلشن معمار ،بلدیہ ٹاؤن ،رضویہ اور چاکیواڑہ پولیس کی کارروائیاں مقابلے میں8 ملزمان گرفتار 2 مغوی بازیاب

گوشت سے بھرا ٹرک ‘اسلحہ موٹر سائیکلیں اور مسروقہ سامان برآمد

جمعرات 16 جون 2016 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) گلشن معمار ،بلدیہ ٹاؤن ،رضویہ اور چاکیواڑہ پولیس کی کارروائیاں مقابلے میں8 ملزمان گرفتار 2 مغوی بازیاب ،گوشت سے بھرا ٹرک ،اسلحہ موٹر سائیکلیں اور مسروقہ سامان برآمد ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گلشن معمار پولیس نے افغان کیمپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ٹرک نمبر JS-0466 کے تعاقب کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کر کے2 مغویوں نوید اور ابرار کو گرفتار کرلیا ،جبکہ گوشت سے بھرا ٹرک بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،ایس ایچ او گلشن معمار نے بتایا کہ افغان کیمپ کے قریب 4 ملزمان چھین کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پیٹرولنگ پر موجود پولیس موقع پر پہنچ گئی ،ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،پولسی نے ملزمان کے تعاقب کے بعد گرفتار کر کے ٹرالر قبضے میں لے لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں موجود 2 افراد نوید اور ابرار کا کہنا ہے کہ ملزمان انیس اغواء کر کے لے جارہے تھے اور انہوں نے ٹرک چھین کر یرغمال بنایا ہوا تھا،پولیس نے بتایا کہ ٹرک گوشت فیکٹری کا تھا جس میں لاکھوں روپے مالیت کا گوشت لدا ہوا تھا ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 82/6 درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :