پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اقدام خوش آئند ہے ٗ عارف علوی

صرف الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے انتخابات میں دھاندلی روکی جا سکتی ہے ٗمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 جون 2016 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کے اقدام کے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ صرف الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے انتخابات میں دھاندلی روکی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر میں دیر کر دی ہے ہمیں یہ کام تین ماہ پہلے کر لینا چاہیے تھا۔

انتخابات میں دھاندلی کا خاتمہ تب ہی ممکن ہو سکے گا جب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے انتخابات میں دھاندلی روکی جا سکے گی اور انتخابات بھی صاف و شفاف ہو سکیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کا موقف اٹھا کر بہت اچھا کیا اس سے پاکستان کا کیس اور مضبوط ہو گا اور حملہ کرنے والے بھی اس بات سے محتاط رہیں گے۔