Live Updates

خیبرپختونخواصحت اور تعلیم کے میدان میں تمام صوبوں سے آگے ہے ،حلیم عادل شیخ

عمران خان کی ہدایت پرخیبرپختونخوا میں صحت اور تعلیم میں بہترین اصلاحات کی گئی،رہنما پاکستان تحریک انصاف

جمعرات 16 جون 2016 18:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ خیبرپختونخواصحت اور تعلیم کے میدان میں تمام صوبوں سے آگے ہے ۔خیبرپختونخوا کی حکومت نے صحت اور تعلیم میں بہترین اصلاحات کی ہیں جو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور خیبرپختونخواحکومت کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے،یورپ میں کارخانے لگانے اور فلیٹوں کو خریدنے والوں نے عوا م کوصحت اور تعلیم سے کوسوں دو ر کردیاہے ،حکومت کی حمایت بھی وہ ہی لوگ کررہے ہیں جن میں خود بہتر سو چھید ہیں مگر اب ہم سمجھتے ہیں کہ ٹووئٹرپرحکومت چلانے والوں کا اقتدار اب کچھ ہی دنوں کا مہمان ہے ۔

عادل ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہعوام اب دیکھے گی کہ کس طرح حکومت بچانے کے لیے ان کی اہم ملاقاتوں کاسلسلہ شروع ہونے والاہے کیونکہ حکمران اچھی طرح جان چکے ہیں کہ ان کے اقتدار کا ٹائم پیرئیڈ اب ختم ہونے والاہے ۔

(جاری ہے)

ان لوگوں نے جان بوجھ کر عوام کی خدمت کرنے سے دوری اختیارکی حکومتوں کی کوئی مجبوریاں نہیں ہوا کرتی جس حکومت کے پاس ہر طرح کی سرکاری مشینر ی کا استعمال ہو،اور عوام پر لگائے گئے ٹیکسوں سے بھرے تھال موجود ہوں وہ لوگ کس طرح عوام کو بھوکا مارسکتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد عوام اپنی مرضی سے سڑکوں پر نکلے گی چیئرمین عمران خان کے اشارے پر رمضان المبارک کا احترام کیا جارہاہے وگرنہ ان لوگوں کے مظالم تو حد سے باہر ہوچکے ہیں ۔ عوام میں تین سالوں سے خوف وہراس پھیلا ہواہے جو توقعات تھی وہ تو نوازلیگ کے اقتدار کے پہلے ہی سال دم توڑ چکی تھی اس پر مزید دوسالوں میں جو ان لوگوں نے عوام کو دربدر کیا اس کا حساب لیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات