ایس پی صدر بلال ظفر شیخ نے مارگلہ کی پہاڑیوں کا دورہ ٗ کھلی کچہری سے خطاب

جمعرات 16 جون 2016 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ کی جانب سے مارگلہ کی پہاڑیوں میں کریش پر پابندی کے حکم پر عمل درآمد کے ضمن میں ایس پی صدر بلال ظفر شیخ نے مارگلہ کی پہاڑیوں کا دورہ کیا اور کھلی کچہری سے خطاب کیا ۔جمعرات کو ایس پی صدر کے دور ے کے موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل عمر خان سمیت دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی صدر نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر نصب کئی کریش مشین جو کہ کئی عرصے سے بند پڑی ہیں کا معائنہ کیا اور مقامی افراد کے ساتھ کھلی کچہری بھی لگائی اور لوگوں کی شکایات بھی سنی مقامی افراد نے ایس پی صدر کو بتایا کہ ان کے علاقے میں کوئی بھی کریشنگ مشین کام نہیں کر رہی ۔پولیس نے تمام افراد کو ہدایت کی کہ اگر کوئی اس طرح کی کوئی بھی شکایت ہو تو پولیس کو اگاہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :