ایان علی نے ای سی ایل میں ایک مرتبہ پھر نام شامل کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

جمعرات 16 جون 2016 17:34

ایان علی نے ای سی ایل میں ایک مرتبہ پھر نام شامل کرنے کے خلاف سندھ ہائی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) ماڈل ایان علی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں ایک مرتبہ پھر نام شامل کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ایان علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو گمراہ کیا ہے اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ان کا نام نکال کر دوبارہ ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے ۔