قلات و گرد نواح میں سوئی گیس مکمل طور پر بند ہوجانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ، فضل الرحمان عادل

جمعرات 16 جون 2016 17:25

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء فضل الرحمان عادل نے کہا ہیکہ قلات اور گرد نواح میں سوئی گیس مکمل طور پر بند ہوجانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہیں گیس کی بند ش سے امور خانہ داری بری طرح متاثر ہوگئی ہیں جس سے شہریوں میں سوئی گیس حکام کے خلاف شدید غم و غصہ پا یا جا تا ہیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوئی گیس حکام کی جانب سے قلات اور گرد نواح میں گزشتہ کئی مہینوں سے سوئی گیس کی پریشر نہ ہو نے کے برابر ہیں مگر سوئی گیس حکام کی جانب سے قلات کے غریب شہریوں سے ماہانہ بلوں کی مد میں ہزاروں روپے وصول کی جاتی ہیں جوکہ کمپنی کے لیئے باعث شرم ہیں مگر اس کے باوجود کمپنی کے حکام کے کانوں پر جوؤں بھی نہیں رینگتی انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی قلات کے صارفین کو تو گیس فراہم نہیں کرتی مگر صارفین سے میٹرز اور پائپ لائن کا رینٹ وصول کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی قلات کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں مگر قلات کے عوامی نمائیندے اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کر ہمیں لگتا ہیں کہ عوامی نمائیندے اور صوبائی حکومت سوئی گیس کمپنی کی اس ظلم و زیادتی میں برابر کا شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :