مقامی صحافی محمد اقبال لالہ کا بیٹا سعودی عرب میں سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق ہو گیا

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 17:01

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء) مقامی صحافی محمد اقبال لالہ کا بیٹا سعودی عرب میں سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق محمد اقبال کا جواں سالہ بیٹا محمد وقاص جو کہ کچھ عرصہ قبل روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب گیا تھا گزشتہ روز سعودی عرب میں سلنڈر پھٹنے سے شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا اطلاعات کے مطابق مرحوم محمد وقاص کی میت کچھ ہی دنوں میں پاکستان پہنچ جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :