Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راؤ شعیب احمد نے کہا ہے حکمران پانامہ لیکس کے انکشافات سے خائف ہو کر احستاب سے بچنے کے لیے ٹی او آرز کی آڑ لے کر فرار اختیار کرنے کے چکرو ں میں ہیں

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 17:00

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راؤ شعیب احمد نے کہا ہے حکمران پانامہ لیکس کے انکشافات سے خائف ہو کر احستاب سے بچنے کے لیے ٹی او آرز کی آڑ لے کر فرار اختیار کرنے کے چکرو ں میں ہیں مگر ان کا یوم حساب بہت قریب آچکا ہے اور وہ وقت اب دور نہیں رہا جب لوٹ مار اور کرپشن ذدہ ٹولہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہو گا اگر حکمران اور ان کی اولادوں نے ناجائز ذرائع استعمال کر کے دولت نہیں سمیٹی ہے تو انہیں تحقیقات سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے قوم صرف اس سوال کا جواب چاہتی ہے کہ آخر حکمران اپنے بڑے بڑے بزنس اور املاک بیرون ملک کیوں بناتے ہیں اور اگر حکمران ہی اپنی دولت اپنے ملک میں نہیں رکھیں گے تو بیرونی سرمایہ کاری کیسے ہو گی پانامہ لیکس درحقیقت حکمرانوں کے لیے ان کے انجام تک پہنچنے کا سبب بن گیا ہے اور خدا کی گرفت میں آنے کے بعد کسی بھی بد عنوان شخص کا بچنا ممکن نہیں رہتا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات