اوکاڑہ کے گرد و نواح میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے سات افرا د کو گرفتار کرلیاگیا

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 16:59

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء) اوکاڑہ کے گرد و نواح میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے سات افرا د کو گرفتار کرلیاگیا تفصیلات کے مطابق قصبہ شیر گڑھ کے حسینی موڑ کے قریب محمد بشیر سکنہ موضع ٹوبہ ضلع قصور سے تین کلو بھنگ،محمدشاہد عرف بلا سکنہ مقصود عالم محلہ سے 2825گرام چرس،گلزار عرف عمرحیات عرف بابری سکنہ 35ٹوآر سے بندوق بارہ بور،حق نواز سکنہ اٹھوال جاگیر سے کاربین بارہ بور،محمد بوٹا عرف وٹو سکنہ بونگی بھٹیاں سے بندوق 32بور،راشد سکنہ افضل ٹاؤن سے پسٹل 30بور اور ارشاد عرف شادو سکنہ فقیریا سے سیون ایم ایم برآمد ہوئی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :