سپیشل پرائس مجسٹریٹ سے بد تمیزی کرنے پر ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 16:59

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء)سپیشل پرائس مجسٹریٹ سے بد تمیزی کرنے پر ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق خالد جاوید بھٹی چیکنگ کے دوران بستی مہر دین گئے جہاں مٹھو نامی دکاندار کو مہنگے داموں پکوڑیا ں اور سموسے فروخت کرتے ہوئے پایا مجسٹریٹ نے روکا تو اس نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے بدتمیزی کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے