اوکاڑہ کے اہم شاہر پرناجائز تجاوزات کے خلاف ٹی ایم اے کا عملہ کسی قسم کی کارروائی کرنے کے لئے تیا ر نہیں

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 16:57

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء)اوکاڑہ کے اہم شاہر پرناجائز تجاوزات کے خلاف ٹی ایم اے کا عملہ کسی قسم کی کارروائی کرنے کے لئے تیا ر نہیں عوامی حلقوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر سے جنر ل بس اسٹینڈ جاتے ہوئے اندرون شہر کے ریلوے پھاٹک سے اوور ہیڈ برج کے جنوبی روڈ پر شیر ربانی ٹاؤن کے دکانداروں نے ناجائز تجاوزا ت کر رکھی ہے اس روڈ کاپچاس فی صد حصہ پران کاقبضہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ تا ہے اس جانب ٹی ایم اے کی طرف توجہ مبذول کروائی جاتی رہی ہے لیکن عملہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ امر کسی سے پوشیدہ نہیں کہ مذکورہ شاہرہ کس قدر شہریوں کے استعمال میں ہے اور عوام کو کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے