نامعلوم چور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاکر لاکھوں روپے مالیت کی تار چوری کرکے لے گئے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 16:56

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء ) نامعلوم چور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاکر لاکھوں روپے مالیت کی تار چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق واہگی فیڈر ز کی 600میٹر تار مالیت پونے دولاکھ روپے نامعلوم چوروں نے بجلی کی بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کرلی ایس ڈی او راؤ عابد بشیر کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا چک نمبر671/12گ ب کے رہائشی نذیر احمد ولد منیر احمد کے گھر کے باہر سے نامعلوم چوروں نے بجلی میٹر چوری کرلیا تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :