تھیلیسیمیا کے مریض ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، عبدالرؤف تابانی

جمعرات 16 جون 2016 15:35

کراچی ۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء) ہیلپ انٹر نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے سینئر نائب صدر عبدالرؤف تابانی نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، انہیں علاج اور دوسری سہولتیں پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہیلپ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر میں جمعرات کو لگائے جانے والے بلڈ کیمپ کے دورے پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی زندگی بچانے میں ہمارا ساتھ دیں ۔ہمارا ادارہ پچھلے چار برسوں سے اس مرض سے متاثرہ لوگوں کو مفت اور معیاری علا ج فراہم کررہا ہے۔ادارے کو مختلف مسائل اور پر یشانیوں کا سامنا رہتا ہے ۔ لہذاہماری مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ہیلپ انٹرنیشنل سے تعاون کریں۔